کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعظم کوپروگرام کی شفافیت میرٹ اور درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،
وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ایک سے 5 لاکھ تک قرض کی درخواستیں دیں،6لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہتے ہیں،
درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع ،قرض کی تقسیم آئندہ ماہ ہو گی،سب سے زیادہ درخواستیں پنجاب اور خیبرپختون خوا سے موصول ہوئیں،وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کی زبردست پذیرائی پر اظہار اطمینان کیا.
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلیے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں حکومتی سرپرستی ہر حال میں یقینی بنائیں گے،نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا،نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی،نوجوانوں کے درپیش روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،
پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان
مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان
،وزیراعظم عمران خان کےبعد وفاقی کابینہ نے بھی کامیاب جوان پروگرام کی توثیق کر دی ہے. مشکل معاشی حالات کےباوجود "کامیاب جوان” پروگرام کیلیے حکومت نے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں. کابینہ سے خطیررقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے. گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے،10 لاکھ نوجوان براہ راست اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے .
اقوام متحدہ بھی ‘کامیاب جوان’ پروگرام کیلئے تعاون کرنے کو تیارہے، اقوام متحدہ نے نوجوانوں کیلئے 30 ملین ڈالرز فنڈ فراہم کرنے کا اعلان فروری میں کیا تھا۔ منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔







