کامیاب جوان پروگرام،15 روز میں کتنی درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم چیک کب تقسیم کرینگے؟

0
44

کامیاب جوان پروگرام،15 روز میں کتنی درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم چیک کب تقسیم کرینگے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں 15 روز میں لون سکیم کیلئے 10لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ،6دسمبر جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کامیاب درخواست گذاروں میں چیک تقسیم کرینگے ۔

وہ منگل کو یہاں ملک کے مختلف حصوں سے 10سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 27نوجوان سیاستدانوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی تھی ۔یہ نوجوان پلڈاٹ کے ینگ پولیٹکس فیلو شپ میں شریک ہیں ۔نوجوانوں کے وفد کو وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔

اے پی پی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے زوردیا کہ ہمارا مشترکہ ہدف قوم کی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے ،یہ نوجوانوں کی شمولیت سے ہی ممکن ہے ،ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ انٹرشپ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے ،فارغ التحصیل نوجوانوں کو انٹر شپ پروگرام میں شمولیت کے بعد سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی یوتھ کونسل کے ممبروں کی تعداد 24سے بڑھا کر 50کرنے پر غور کر رہی ہے ،کونسل کے ممبروں کا انتخاب شفاف انداز سے کیا جاتا ہے ۔اس موقع پر وفد کے شرکاءنے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو کامیاب نوجوان پرگرام کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں وزیراعظم آفس کے حکام بھی شریک تھے.

وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے “نیشنل انٹرنشپ پروگرام” شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

یہ منصوبہ حکومت، جامعات اور صنعتی شعبے کا مشترکہ اقدام ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیوں کو درست سمت گامزن کرنا ہے، اس کے تحت انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو مختلف شعبوں اور صنعتوں میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دیے جائیں گے۔طلبہ کا انتخاب مختلف تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا اور ان کو انٹرنشپ کے دورانیے کے دوران وظائف دیے جائیں گے۔

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

انڈر گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ کی مدت چھ ماہ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے لیے ایک سال ہوگی۔ اس انٹرنشپ سے انٹرنی نوجوانون کو موزوں تربیت کے ہمراہ باقاعدہ ملازمت کے حصول میں مدد ملے گی۔انٹرنشپ میں شامل آجر ادارے قومی تعمیر کے اس مقصد کے لئے تعاون کریں گے اور باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھیں گے

Leave a reply