کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملک بھر کے بنکوں کے صدر اور سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے

کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے تین سالوں کے لئے سو ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک چار لاکھ ستر ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اسکیم کے تحت پڑھے لکھے نوجوان براہ راست بنکوں کو درخواستیں دے رہے ہیں۔میرٹ کو مد نظر رکھ کر شفاف طریقے سے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے دیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے اکیس بنک اس سکیم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔ بنکوں کی جانب سے اس سال پندرہ ارب روپے قرضوں کی مد میں فراہم کرنے کی یقین دہانی ہے۔

وزیرِ اعظم نے بنکوں کے صدور اور سربراہان کی جانب سے کامیاب نوجوان سکیم میں بھرپور شمولیت اور دلچسپی کو سراہا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بنکوں کا تعاون قابل تحسین ہے۔ نوجوان ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے حکومت بنکوں کو سبسڈی کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گی۔ بنکوں کو پیش آنے والی ہر مشکل کاترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے گا۔

کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

 

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم پر پیش رفت کی رپورٹ وزیرِ اعظم کو باقاعدگی سے پیش کی جائے گی۔

کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

Comments are closed.