کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراحمداعوان )کڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ امیر فضل اویسی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی نے 2 اکتوبر 2023 سے 7 اکتوبر 2023 تک جاری قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پولیو فوکل پرسن کمیونیکشن افسر بشیر احمد نے بتایا کہ قومی مہم کے دوران 317677 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ، جس کیلئے 836 موبائل ٹیمیں 66 ٹرانزٹ ٹیمیں 59 مقررہ ٹیمیں پانچ سال کی عمر تک بچوں کے گھر گھر جاکر پولیو سے بچائو کے قطرے پلارہی ہیں جبکہ 66 یو سی ایم او اور 06 تعلقہ آفیسر مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر متعلقہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ لو پرفارمنس والی یو سیز کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر والا بچہ انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محررم نہ رہ سکے جبکہ انکاری کیسز پر بھی بھرپور توجہ دی جائے

اس موقع پر ،ڈاکٹر سشیل کمار، این اسٹاپ محمّد موسیٰ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ گان، دیگر آفیسران اور این جی اوز کے نمائندگان بھی وہاں موجود تھے۔

Shares: