کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھ کوٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری ہے
تفصیل کےمطابق پولیس کا کہناہے کہ کندھ کوٹ ٹھل روڈ شاہ لاڑو تنگوانی تھانہ کی حدود میں گشت کے دوران ڈاکووں نے پولیس پر حملہ کر کے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار در محمد بکھرانی شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے واقعے کی اطلاع پر مزید پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے پیچھا کیا اور پولیس نے ڈاکووں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو مارے گئے ، ایس ایس پی عرفان علی سمو کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں ڈاکووں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ادھر شہید اہلکار اور زخمی کو کندھ کوٹ سول اسپتال لایا گیا جہاں پر زخمی اہلکار کی حالت نازک ہونے پر رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے ۔
Shares: