میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگار مشتاق لغاری)کندھ کوٹ شہزور نامی ایک شخص نے سعودی عرب سے فون کرکے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے والد موج علی، بھائی محمد ایوب اور صوبہ ولد موج علی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا گیا ہے۔
شہزور کا کہنا ہے کہ اس کی ماں امرا بیگم قرآن پاک اٹھا کر ایس پی اور ڈی آئی جی کے پاس گئی ہیں اور ان سے انصاف کی درخواست کی ہے۔
شہزور نے بتایا کہ اس کی ماں نے قرآن پاک اٹھا کر قسم کھائی ہے کہ اس کے والد اور بھائی بے قصور ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ اس کی قوم کے سردار احمد علی خان بنگوار اور دیگر معتبر لوگوں نے بھی قرآن پاک اٹھا کر انصاف کی درخواست کی ہے۔
شہزور نے الزام لگایا کہ لال محمد غلام نبی اور غلام مصطفیٰ نامی دو افراد نے اس کے والد اور بھائیوں کو 30 لاکھ روپے دینے پر مقدمہ واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔