باغی ٹی وی : کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں سے سیلاب کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ضلع بھر کے مختلف شہروں کی ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ، آج ایک ہی دن میں پانچ سو سے زائد مریضوں کو علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ملیریا اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اب تک چالیس سے زائد بچے جان کی بازی ہار گئے چکے ہیں ،سینکڑوں کی تعداد میں مریض ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں سیلاب اور بارش کے بعد مچھروں میں اضافہ ہو نے سے ملیریا کے ساتھ گیسٹرو بھی پھیل گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے کوئی اقدامات نہ ہونے کے باعث مریض تڑپنے لگے، بچوں اوربوڑھوں میں وبائی امراض بڑھنے لگے، نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی ،سیلاب کا پانی اب بھی کئی فٹ جمع ہے جس کے باعث گیسٹرو اور ملیریا کے مرض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار اسپرے بھی تاحال شروع نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لے کر فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں.
کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں سے سیلاب کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے
