کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن آٹھویں روز میں داخل

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراحمداعوان) کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن آٹھویں روز میں داخل
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن بھیو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے بھیو گینگ کے ٹھکانوں کا محاسرہ کرلیا پولیس اور رینجرز کی جانب سے درانی مہر کے کچے کے طرف جانے والے راستوں کو مکمل سیل کرکے چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے

ایس ایس پی کشمور کے مطابق پولیس رینجرز اور ڈاکوئوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے آپریشن میں اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں راکٹ لانچرز مارٹر گولوں اور جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے خادو بھیو گینگ کے ڈاکوئوں خود کو بچانے کے لیے عورتوں اور بچوں کو ڈہال بنائے ہوئے ہیں

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا تھا کہ 8 روز سے چلنے والی آپریشن میں 2 انعام یافتہ ڈاکوئوں کو زخمی کرکے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے دوران آپریشن بھیو گینگ کا گھیرا تنگ کیا ہوا انشا اللہ بہت جلد پولیس کو کامیابی حاصل ہوگی پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں انشا اللہ جلد ہی ڈاکوئوں کا خاتمہ کرینگے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جو کہ بھیو گینگ کے خاتمے تک جاری رہے گا

Comments are closed.