کندھ کوٹ :ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی کی کھلی کچہری،انتظامیہ کی کوتاہی پر برہمی کا اظہار

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )صوبائی محتسب کے حکم پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ،کشمور کندھ کوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی سربراہی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

کھلی کچہری میں سرکاری ملازمین کی پنشن ، ریٹائرمنٹ اور دیگر مسائل پر فوری حل کرنے پر غور کیا گیا، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پہنچے اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلی کو پینشن ، ریٹائرمنٹ اور درستگی کی نشاندہی کروائی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلی نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ہم آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کیا جا سکے ۔

انہوں نے کھلی کچہری میں انتظامیہ کی کوتاہی پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار کاشف ضیاء سومرو اور صوبائی محتسب اعلیٰ کے افسران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرسول ابڑو، اکاؤنٹنٹ مسرت علی، غلام مرتضیٰ سیٹھار سید واجد شاہ، عبدالواحد اور اور اکاونٹس افسران موجود تھے۔

Leave a reply