کندھ کوٹ :رمضان المبارک میں ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی – ڈپٹی کمشنر

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ منورعلی مٹھیانی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ منور علی مٹھیانی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کے علماء سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، سیپکو ، سوئی گیس کے عملداروں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجر اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کی لسٹ آویزاں کریں اور زیادہ منافع لینے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کے اچانک دورے کریں زیادہ منافع لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ،رمضان المبارک کے حوالے سے بچت بازار بھی لگائے جائیں۔شہر بھر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نےمختلف مکتبہ فکر کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک احسان اور اچھائی کا درس دیتا ہے مسجدوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے بیجا لوڈشیڈنگ کی شکایت پر سیپکو اور سوئی گیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سحر اور افطار میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں .

Leave a reply