کندھ کوٹ :سیپکو سب ڈویژن، عبدالفہیم بہلکانی چارج سنبھالتے ہی ہنگامی اجلاس بلا لیا

کندھ کوٹ باغی ٹی وی (نامہ نگار):سیپکو سب ڈویژن، عبدالفہیم بہلکانی چارج سنبھالتے ہی ہنگامی اجلاس بلا لیا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ واپڈا سیپکو سب ڈویژن عبدالفہیم بہلکانی نے اجلاس میں پوری واپڈا ٹیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورانے سیوکر فیڈروں کو دوبارہ ریسیوکر کر کے پراپر بلنگ سے ان فیڈروں کو ایکسپریس کریں گے گرمیوں میں بجلی چوری ختم ہوگی تو فیڈر بھی ایکسپریس ہوں گی اور لائیٹ بھی 24 گھنٹے چلے گی واپڈا سیپکو سب ڈویژن عبدالفہیم بہلکانی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پبلک کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ بجلی کی چوری سے باز رہیں اور جو بل ہے وہ مقرر وقت پر ہی ادا کریں تاکہ بقایا چارجز آپ کے اوپر نہ رہیں نہیں آپ پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے بجلی چوری کرنے والے کے خلاف ایس او پی کے تحت کے مقدمہ درج کر کے ان چور کے خلاف جرمانہ عائد کرکہ قانونی کاروائی کی جائے گی اجلاس میں آر او بابو یونس ملک ایس ڈی او اصغر علی بجارانی۔ ایل ایس نوراللہ سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a reply