کندھ کوٹ ،تنگوانی:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پراحتجاجی ریلیاں، سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش

قرآن مجید، ناموس رسالت، اور دین اسلام کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی

کندھ کوٹ ،تنگوانی(نامہ نگارمختیاراعوان ،منصور بلوچ )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پراحتجاجی ریلیاں، سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں تحریک لبیک، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، جمعیت علماء پاکستان سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ریلیاں نکال کر احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے اورسویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سویڈن میں آزادی اظہار رائے کی بنیاد پر قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جبکہ سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا، مظاہروں میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کر کے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور او آئی سی مغربی ممالک پر دباؤ ڈالے کے آئندہ ایسے نفرت انگیز واقعات رونما نہ ہوں جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید، ناموس رسالت، اور دین اسلام کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔
تنگوانی شہر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سنی رابطہ کونسل کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی ٹاور چوک سے لیکر بس اسٹاپ تک نکالی گئی ہے جبکہ ریلی کی قیادت سنی رابطہ کونسل تعلقہ تنگوانی کے امیر مولانا شہمور بکھرانی،مولانا ذاہد حسین بکھرانی۔
محمد علی ڈاہانی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔مقررین نے کہا کہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں۔ انہوں مزید کہا کہ سویڈن کو بھرپور جواب دیا جائے کہ آئندہ ایسی حرکت کا سوچ بھی نہ سکے-

Leave a reply