کندھ کوٹ : مہنگائی،روز بروز بڑھتی پیٹرول کی قیمتوں کی خلاف ٹی ایل پی کا احتجاج

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی مہنگائی اور روز بروز بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کی خلاف تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی کال پر ملک بھر کی طرح کندھ کوٹ میں بھی مہنگائی اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سٹی پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تحریک لبیک پاکستان کے ضلع رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر بڑھتی ہوئی موجودہ حکومت کی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کی قیادت تحریک لبیک ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان۔تعلقہ سرپرست اعلیٰ صوفی غلام محمد طاہری۔تعلقہ امیر مولانا مطیع اللہ قدرت اللہ بلوچ. ارشاد احمد جکھرانی۔ حافظ علی بخش۔ عبدالجبار بکھرانی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر تحریک لبیک ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی اور ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک پاکستان ہر چیز میں دوگنا اضافہ کردیا ہے آئے ایم ایف کی موجودہ حکومت غلام بن کر کام کر رہی ہے روز بروزِ بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے حکومت کو چاہیے کہ آپ سے حکومت نہیں چل سکی آپ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غریب عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے آپ حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

Leave a reply