کیوی کرکٹر کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔
باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیم سن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے، البتہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں کیوی کرکٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، وہ بطور عام بیٹر ٹیسٹ میچز بھی کھیلتے رہیں گے۔
https://twitter.com/BLACKCAPS/status/1603138662396469249?s=20&t=I0LY5X_JNg0tw4WNNa_PHw
ولیم سن نے 40 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کی۔
ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ولیم سن نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے ورک لوڈ بڑھ گیا تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا، اگلے دو سال دو ورلڈ کپ ہیں اس لیے وائٹ بال کی قیادت جاری رکھوں گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دورہ پاکستان کیلئے ٹِم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹوم لیتھم کو کیوی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے دورہ پاکستان میں ٹِم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دورے کیلئے عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں لیگ اسپنر اِش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا کیوی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل،کین ولیم سن ،نیل ویگنر اور ول ینگ شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی، دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔