ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت اپنے اچھے ہندو ہونے کی وضاحتیں دینے لگیں –
باغی ٹی وی: کنگنا رناوت بھارتی انتہاپسندوں کے نظریات کی طرف جھکاؤ رکھتی دکھائی دیتی ہیں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں،اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر گائے کے گوشت سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس دعوے کو شرم ناک قرار دے دیا ہے جو سیاسی مخالف امیدوار نے کیا تھا، کانگریس رہنما وجے وادیتوار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کنگنا رناوت نے ماضی میں گائے کا گوشت کھایا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر کہا کہ لوگ میری امیج کو خراب کرنا چاہ رہے ہیں، میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا ہےیہ انتہائی شرم ناک ہے کہ میرے متعلق بےبنیاد خبر کو اچھالا جا رہا ہے میں ہمیشہ یوگک اور ایورویدھک طرز زندگی کو پروموٹ کرتی آئی ہوں، ایسے حربے میری ذات اور امیج کو خراب نہیں کر سکتے ہیں، لوگ مجھے جانتے ہیں اور انہیں اس بات کا علم ہے کہ میں ایک فخریہ ہندو ہوں اور انہیں کچھ بھی بدزن نہیں کر سکتا ہے۔
حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
واضح رہے اداکارہ نے گزشتہ ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ مندی کے علاقے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد ہوئی ہیں۔