بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان اور اداکارہ کنگنا رناوت نے جیا بچن کو بگڑی ہوئی اور شرمندگی کی علامت قرار دے دیا۔

حال ہی میں سماج وادی پارٹی کی رہنما جیا بچن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں ایک شخص نے نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر جیا بچن کو دیکھا تو انہوں نے قریب آکر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم جیا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دے دیا۔

رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دھکا دینےکے بعد وہ شخص پیچھےکی جانب ہٹنے پر مجبور ہوگیا تاہم اس دوران اس نے جیا بچن سے معذرت بھی کی، جیا بچن کی جانب سے مداحوں سے اس قسم کا رویہ کوئی نئی بات نہیں، وہ ماضی میں بھی مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کھینچنے اور ہاتھ ملانے پر ناراضی کا اظہار کرچکی ہیں۔

https://x.com/ANI/status/1955216622630690922

اسی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور جیا بچن کو شرمندگی کی علامت قرار دیا،کنگنا نے لکھا لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں،سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں،یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔

jiyaa

واضح رہے کہ جیا بچن بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں اور وہ سیاست میں آنے سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں،جیا بچن کا شمار ماضی کی بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اب انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرکے سیاست پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

Shares: