باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینجھر جھیل میں پکنک کے لئے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی ،13 افراد ڈوب گئے کشتی جہہل کے درمیان میں الٹ گئی
کہنجھر جہیل میں ڈوبنے والوں کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا تھا جن کو مکلی سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 5 عورتیں اور ایک معصوم بچے نے رستے میں دم توڑ دیا،ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے،ڈوب کر ہلاک ہونے والی ۵ عورتوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی،ڈوب کر ہلاک ہونے والی عورتوں میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں
چیف سیکرٹری سندھ ممتازعلی شاہ نے کینجھرجھیل میں کشتی الٹنےکانوٹس لے لیا اور ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ کوجائےوقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی، چیف سیکرٹری سندھ نے ہدایت کی کہ متاثرین کی ہرممکن مددکی جائے، غفلت برتنےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے،متاثرین کوجلد طبی سہولیات فراہم کی جائیں،
https://twitter.com/sheikhwaleed15/status/1295333591296225285
کینجھرجھیل میں ڈوبنےوالےکی تعداد13تھی،2افراد کو بچالیاگیا،6 لاشیں نکالی گئیں،جاں بحق ہونےوالوں میں5 خواتین اورایک بچہ شامل ہے
وزیراعلیٰ سندھ نےڈی سی ٹھٹھہ سےرپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کیسےپیش آیا،ریسکیوبوٹ اورٹیم کہاں تھی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جانی نقصان پرگہرے دکھ کااظہار کیا اور متاثرہ خاندان سےہرقسم کےتعاون کی ہدایت بھی کی