کنول شوذب کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر نوٹس جاری

0
47
kanwal

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

کنول شوذب کا نام کسی سفری پابندی کی فہرست میں شامل نہیں ،وزارت داخلہ اور ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے جواب جمع کروا دیا، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ کنول شوذب کا نام ایف آئی اے کی لسٹ میں شامل ہے ،عدالت کی ایف آئی اے کو کیس میں فریق بنانے کی ہدایت کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سے پیر کو جواب طلب کرلیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کنول شوذب کی درخواست پر سماعت کی،کنول شوذب کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی

کیس کی سماعت کے بعد کنول شوذب کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہے، میں نے ایف آئی اے کو فریق بنا لیا ہے، عدالت نے کہا کہ پیر کو ایف آئی اے جواب جمع کروائے، کنول شوذب کا نام سیاسی بنیادوں پر لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے، ہمیں امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا، کنول شوذب کو باہر جانے کی اجازت ملے گی.

آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل یا سٹاپ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمے قائم ہیں، پی ٹی آئی رہنما ؤں نے عدالتوں سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں تو وہیں کئی رہنما ابھی تک مفرور ہیں، عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی جیل میں ہیں، اعجاز چودھری،میاں محمود الرشید بھی جیل میں ہیں، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی جیل میں ہیں، مراد سعید مفرور ہیں، شہزاد اکبر، شہباز گل، زلفی بخاری بیرون ملک چلے گئے ہیں، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال بھی روپوش ہیں،

Leave a reply