کپتان کی پالیسیاں دنیا ماننے پر مجبور،برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی بدلی ٹریول ایڈوائزری

0
63
Imran Khan US Visit Donald Trump

کپتان کی پالیسیاں دنیا ماننے پر مجبور،برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی بدلی ٹریول ایڈوائزری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی، پاکستان کی جانب سے امریکی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں قدم قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے سماجی رابے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی پاکستان کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے۔ امریکا کا یہ اقدام درست سمت کی جانب ایک پیشرفت ہے۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری نرم کی گئی ہے جس کے بعد امریکی شہریوں کو بنا کسی خوف و خطر پاکستان جانے کی اجازت ہوگی۔ امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزی میں پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کے لئے فیملی سٹیشن قرار دیا جبکہ یورپی ممالک بھی پاکستان کو محفوظ ملک سمجھتے ہیں۔ برطانیہ نے بھی پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوئزری بدلی تھی جس کا پاکستانی حکام نے خیر مقدم کیا تھا، اب امریکہ نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا ہے

واضح رہے کہ امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دورہ پاکستان کے بعد کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے پیکیج اور پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں کی تکمیل کے لیے بہت ضروری ہے۔ امریکہ پاکستان کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت دہشت گردی سے متعلق مالی اعانت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے ہم چاہیں گے کہ پاکستان میں ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہو جن سے اس کے عوام کو روزگار مل سکے۔ امریکہ پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے جس سے عوام کو روزگار ملے اور انکی معاشی حالت بہتر ہو

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے برطانیہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گے گی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئے گی جبکہ سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹر کے ایشیا پروگرام کے سربراہ مائیکل کوگلمین نے بھی دو روزقبل اعتراف کیا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 85 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکل کوگلمین نے کہاکہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سر فہرست رہا۔ پاکستان میں دہشت گردانہ واقعات میں کافی زیادہ کمی جو ہم نے 2014ء کے بعد سے دیکھنا شروع کی، انتہائی زبردست ہے مگر پاکستان ابھی بھی خطرات سے مکمل طور پر باہر نہیں نکلا۔ گزشتہ برس سے اب تک پاکستان نے ملک میں 66 کالعدم تنظیموں کو دہشت گرد یا دہشت گردی کے معاون گروپ قرار دیا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 7600 افراد کے خلاف کارروائی کی .

پاکستان محفوظ ملک، برطانیہ نے سفری ایڈوائزری کی تبدیل، وزیراعظم سمیت دیگر کا خیر مقدم

Leave a reply