کپتانی سے دستبردار ہونے والے قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے اپنا پیغام جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: راچن رویندرا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پراپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابراعظم آپ ایک شاندار بلے باز ہیں، کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے، اب اضافی دباؤ کے بغیر بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور ریکارڈ کو حیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔
https://x.com/RachinRavindraa/status/1724992285090185216?s=20
گزشتہ روز قومی ٹیم بیٹر بابراعظم نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ بورڈ نے انکا استعفیٰ منظور کرلیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 کیلئے شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹیسٹ کی قیادت شان مسعود کے سپرد کردی تھی۔
وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کال کے لیے یہ صحیح وقت ہےمیں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے حاضر ہوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔