لاہور،شیراکوٹ میں کارخاص کی فائرنگ سے پولیس اہلکارقتل
لاہور:شیرا کوٹ کے علاقے میں سابق ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا کو اس کے کار خاص نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،
شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب انسپکٹر سیف اللہ نیازی رہائش پذیر تھا، انسپکٹر سیف اللہ نیازی کے گھر کے قریب ہی اس کا کار خاص عدیل بھی رہائش پذیر ہے ، پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر کار خاص عدیل کی ڈانٹ ڈپٹ کی ، ڈانٹ ڈپٹ سے دلبر داشتہ ہو کر عدیل نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی
بابو صابو چیک پوسٹ کا انچارج انسپکٹر سیف اللہ نیازی قتل،ڈولفن ٹیم نے دکاندار عدیل کو حراست میں لے لیا،شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا .پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کردی
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچ گئے،ڈی آئی جی آپریشنز نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والا ملزم عدیل پولیس کی گرفت میں ہے، تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، انسپکٹر سیف اللہ قانون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا،جاں بحق انسپکٹر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،لاہور پولیس ایک خاندان ہے، مقدمہ کی مکمل پیروی، خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،فرض کی راہ میں پولیس ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتی ہے،شہیدوں کی امین لاہور پولیس فرض کی راہ جان کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی