قصور
کار خیر میں مداخلت،نالیاں مٹی ڈال کر بند کر دیں ،لوگ سخت پریشان انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقے تلونڈی میں با اثر افراد نے محلے کی نکاسی آب کے لئے گورنمنٹ کی جانب سے بنائی جانے والی نالیاں زبردستی مٹی ڈال کر بند کر دیں جس سے اہل محلہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں موضع تلونڈی بالمقابل ٹیلی فون ایکسچینج محلہ میں گورنمنٹ کی جانب سے تین سال پہلے لاکھوں روپے کی لاگت سے نکاسی آب کے لئے بنائی گئی نالیاں گن پوائنٹ پر زبردستی مٹی ڈال کر بند کر دیں گئی ہیں جس پر اہل محلہ سراپا احتجاج ہیں
لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور سیاسی شخصیات سے نالیاں کھلوانے کی اپیل کرتے ہوئے اہل محلہ ظفر شاہ ۔مستری دانش ۔منشاء گاڈی ۔معراج دین ۔صدیق رحمانی اور ماسٹر سلیم وغیرہ نے ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اگر یہ کھالیاں نہ کھلوائی گئیں تو ھم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے لوگوں نے اپنے گھروں اور گلیوں میں گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر بورنگ کر کے نیچے زمین میں گندا پانی ڈالنا شروع کردیا ہے جس سے عوام کو زمینی پانی کے گندا ہونے سے ہپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں

کار سرکار میں مداخلت،انتظامیہ بے خبر
Shares: