شہر قائد میں کرونا کا ایک اور مریض، پاکستان میں مجموعی مریض 30 ہوگئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی

سندھ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،کوروناوائرس سے متاثرہ مریض سعودی عرب سے آیا تھا ،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 16 ہوگئی،کوروناوائرس سے متاثرہ 2افراد صحتیاب ہوچکے ہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل آج اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آیا تھا،امریکہ سے آنے والی خاتون کو پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، پمز میں 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، خاتون کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے.

ملک میں کورونا وائرس کےابتک کل 30 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرسےکوروناوائرس کے شبے میں 609 تشخیصی نمونے لیے گئے، رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 16،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے.

سندھ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کر رہی ہے اس ضمن میں سندھ میں 120 بستروں کا ہسپتال مختص کر دیا گیا ہے،محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں یا دفاتر میں رہیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پرہجوم مقامات پر ہر شخص کو دوسرے شخص سے ایک میٹر فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ بنانے اور کوئٹہ سے سکھر آنیوالے زائرین کے فوری ٹیسٹ کرانے کی کی ہدایت کردی

Shares: