کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ایک کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت،ناظم ولد پٹھان خان، عمر 40 سال،کامران ولد نامعلوم، عمر 45 سال کے طور پر ہوئی،
شدید زخمی افراد کی شناخت: 3. تنویر ولد ممتاز، عمر 30 سال (حالت غیر) 4. خالد ولد نامعلوم، عمر 40 سال (حالت غیر) 5. نامعلوم ولد نامعلوم، عمر 38 سال (حالت غیر) 6. نامعلوم ولد نامعلوم، عمر 35 سال (حالت غیر)
ریسکیو ذرائع کے مطابق، پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ حادثہ پورٹ قاسم کے صنعتی علاقے میں ہونے کے باعث زیادہ سنگین صورتحال پیدا کر چکا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔