کراچی کی 20 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر دو ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ اور عبداللہ ہارون روڈ شامل ہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی تجویز پر عائد کی گئی ہے، جس کے تحت 3 اور 5 سیٹر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی بیس اہم سڑکوں پر ہوگا۔
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ٹریفک پولیس کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 245 روپے سستا
پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کی جان بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن
ایران کی جوابی کارروائی: اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل اور 1000 ڈرونز داغے گئے