متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں 3اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام ہوگا۔ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر قائد کےعوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے۔یہ اقدام طلبہ کیلئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہوئی آئی ہے۔ان یونیورسٹی کیمپسز کا کراچی میں قیام شہر کے طلبہ کیلئےترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ ایم کیو ایم ارکان مرکزی کمیٹی سمیت اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان، مختلف شعبہ جات کے ارکان نے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا اور شہر کے ترقی کے لئے خوش آئند قرار دیا۔
جاری مالی سال کے 8 ماہ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ
حکومت سندھ کی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی