باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
کورنگی پولیس نے پانچ روز کے دوران جراٸم پیشہ 87 ملزمان کو گرفتار کیا، کورنگی پولیس کے دو پولیس مقابلے بھی پیش آٸے جس میں چار زخمی ملزمان گرفتار ہوٸے، جراٸم پیشہ میں اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروش جواری اور دیگر ملزمان شامل ہیں، کورنگی پولیس نے عید کے روز ندی میں جانوروں کی آلاٸشیں پھینکنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کیا، کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ 15 پسٹل بھی برآمد کیٸے، کورنگی پولیس نے چار جوٸے سٹے کے اڈوں پر بھی چھاپے مارکر جواریوں کو گرفتار کیا، گرفتار جواریوں سے بھاری سٹے کی رقم اور درجنوں تاش کی گڈیاں بھی برآمد کی،
کورنگی پولیس نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے مرکزی ملزم شوہر کو بھی گرفتار کیا، کورنگی پولیس نے کاررواٸیوں کے دوران مفرور اور اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا، کورنگی پولیس نے گلشن لطیف میں ہاٸوس رابری میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیا، ہاٸوس رابری میں ملوث ملزم سے مسروقہ موباٸل فون اور دیگر چوری شدہ اشیا ٕ برآمد ہوٸی، کورنگی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کاررواٸیوں کا عمل جاری ہے،
دوسری جانب شاہراہِ نور جہاں پولیس کا بروقت ایکشن ناگن چورنگی شہری کو لوٹنے والے ڈاکوؤں سے تعاقب کے بعد پاور ہاؤس چورنگی ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا، ترجمان پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار3 ملزمان نے شہری کو ناگن چورنگی کے قریب لوٹا تھا ،ملزمان شہری س نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ،شہری کے اشارے پر شاہین فورس ہمراہ ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں نے ملزمان کا تعاقب کیا ،شاہین فورس کے جوانوں نے ملزمان کو ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود پاور ہاؤس کے سامنے انٹرسیپٹ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان موقع پر زخمی ہوگئے جنکو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینا ہوا موبائل فون، ملزمان کا اپنا موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شاہین فورس کی دلیرانہ کاروائی پر انعام کا فوری اعلان کردیا ،زخمی ملزمان کی شناخت سلمان ولد نور محمد اور بلال ولد فضل کے ناموں سے ہوئی جبکہ تیسرے گرفتار ملزم کی شناخت سرفراز ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ،ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ،زخمی ملزمان کو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ