پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

اونیجا رابنسن نے کراچی سے دبئی جا کر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی-
lady

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ تو ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی۔

باغی ٹی وی:نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔

خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی نے روک لیا تھا اور اے ایس ایف نے اسے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کیلئے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیااور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا کےریٹرن ائیر ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھاخاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ائیرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ائیر لائن اسٹاف کو اسے زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ائیر لائن نے اسے آف لوڈ کردیا تھا۔

اہلکاروں کے سمجھانے کے باوجود خاتون ٹیکسی لےکر اس نوجوان کے گھر گارڈن پہنچ گئی اور کئی روز گارڈن میں نوجوان کے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں قیام کیابعد ازاں امریکی خاتون کو پولیس نے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کردیا تھا جہاں طبیعت ناساز ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون گزشتہ ہفتے سے جناح اسپتال میں سخت سیکورٹی میں زیر علاج رہی،ایف آئی اے امیگریشن حکام نےجناح اسپتال میں امریکی خاتون سے ملاقات کی اور اسے قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

جس کے بعد اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں،تاہم اب امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا رابنسن نے کراچی سے دبئی جا کر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ دبئی میں رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر اونیجا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں،اونیجا کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ائیر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں-

کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا اس دو گھنٹے میں بھی وہ ایک گھنٹے کے لیے دبئی شہر میں جا کر واپس آسکتی تھیں مگر اس وقت رات تھی اور سامنے آنے والی ویڈیوز دن کی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً وہ پرواز ای کے 203 میں سوار ہی نہیں ہوئیں اور امریکی شہری ہونے کی وجہ سے دبئی کے آن آرائیول ویزا کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر دبئی میں داخل ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تکنیکی طور پر خاتون کی دبئی سے نیویارک کی پرواز کا ٹکٹ ضائع ہوگیا اور اب انہیں دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

Comments are closed.