کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ملزم نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔ بھائی کے مطابق اسکی بہن ڈیوٹی سے واپس گھر جارہی تھی۔ لڑکی رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی اور موبائل فون ہاتھ میں تھا۔ ملزم نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا۔
خیال رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سال2022 میں اب تک102 شہری شہید ہوئے جبکہ سال2021میں یہ تعداد64 تھی۔
رپورٹ کے مطابق سال2020 میں مزاحمت پر56 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ سال2019 میں44،2018 میں54 شہریوں کو گولیاں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ سال2017میں54 اور 2016 میں 73 افراد ڈکیتیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔