کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا

karachi

کراچی: لیاری چاکی واڑہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کے علاقے لیاری ٹینڈری روڈ ہندو پاڑا کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ سرفرازولد خیر محمد کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے چاکیواڑہ پولیس نے بتایا کہ مقتول اسنوکر کلب میں اسنوکر کھیل رہا تھا کہ اسنوکر کلب میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے اور مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مقتول جسم پر چار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول 2 بچوں کا باپ تھا اور کسی سرکاری جگہ پر چوکی داری کیا کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مقتول کے قتل کی کیا وجہ ہے اور کون اس کے قتل میں ملوث ہیں؟ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نیوکراچی اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیاتھا۔ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف کا کہنا ہے کہ رکشہ اسٹینڈ پر 2 ڈاکو واردات کررہے تے کہ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو آگ لگانے والے 5 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ویڈیوز کی مدد سے ڈاکوؤں کو جلانے والے مزید لوگوں کی شناخت کررہے ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، چھینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

واقعے کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔نیو کراچی میں شہریوں کے ہاتھوں جلائے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کرلی گئی، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کے ہاتھوں مارا جانے والا ڈاکو نادر حسین 14 مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے جب کہ دوسرا ڈاکو محمد عمران سرجانی تھانے میں ایک مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی سرجانی سے چوری کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ زندہ جلائے جانے والے ڈاکو آج جبران نامی شہری کو لوٹ رہے تھے، جبران نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے پستول نکال لی تھی، پستول میں خرابی کے باعث گولی پھنس گئی اور چل نہ سکی، جس کے بعد ڈاکوؤں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔

بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

واضح رہے کہ کراچی میں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

Comments are closed.