کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی نے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ شہر بھر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

جاوید بلوانی نے واضح کیا کہ یہ ہڑتال کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا نہیں بلکہ خالصتاً معاشی مسائل اور کاروباری تحفظات پر مبنی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت آئندہ اجلاس سے قبل تحریری یقین دہانی نہ دے، تو ہڑتال کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جا سکتا ہے۔کراچی کی بڑی تجارتی انجمنیں بشمول ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن، انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ، موٹرسائیکل اسپئیر پارٹس ایسوسی ایشن، پاکستان ٹی ایسوسی ایشن اور آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس نے کراچی چیمبر کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر کراچی چیمبر نے مزید کہا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو بزنس کمیونٹی بیرونِ ملک، خاص طور پر دبئی، میں اپنے کاروبار منتقل کرنے پر غور کرے گی۔علاوہ ازیں آل پاکستان ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن کے صدر وقاص عظیم اور کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشی قتل عام بند کیا جائے اور تاجروں کی آواز سنی جائے۔

دوسری جانب آل سندھ ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں جان نے کراچی کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس (FPCCI) کے ملک گیر ہڑتال مؤخر کرنے کے فیصلے کو سراہا۔ ان کا مؤقف تھا کہ کاروبار کو روکنے کے بجائے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں کے کئی تاجر بھی 19 جولائی کو ایف بی آر کے سخت قوانین کے خلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

بھارت،ایک ہی دن 100 کے قریب اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول

اسلام آباد ایکسائز کا نئی پالیسی کا نفاذ، ملکیتی نمبر پلیٹس کا اجراء

بلوچستان ، سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک الاؤنس کی منظوری

Shares: