کراچی میں آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

کمشنر کراچی اور کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فلور ملوں کے ڈھائی نمبر فی کلو ریگولر آٹے کی ریٹیل قیمت 94روپے کلو مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ سرکاری قیمت 98 روپے سے 4 روپے کم ہے۔ہول سیل آٹے کی قیمت 90 روپے مقرر کر دی جو سابقہ ہول سیل قیمت 93 روپے سے تین روپے کم ہے۔
اسی طرح ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 87روپے کلو مقرر کر دی گئی جو سابقہ سرکاری قیمت 90 روپے سے تین روپے کم ہے۔فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 92روپے مقرر کر دی گئی جبکہ ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95روپے کلو مقرر کر دی گئی۔ ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔چکی کے آٹے کی قیت فی کلو 115 روپے مقرر کر دی گئی جو سابقہ قیمت 123 روپے کے مقابلے میں 8 روپے کلو کم ہے۔سرکاری قیمت کے مطابق فائن آٹے کی قیمت میں مئی 2024 کے مقابلے میں 18 روپے کی کمی آچکی ہے اور فائن آٹا 117 روپے کی سرکاری قیمت سے اب 99 روپے کلو پر آچکا ہے تاہم شہر بھر میں نان بائی بدستور روٹی کی قیمت 20 سے 25 روپے اور چپاتی کی قیمت 12 سے 15 روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ بیکری آئٹمز ڈبل روٹی، بن، پاپے، بسکٹ اور دیگر آئٹمز کی قیمت میں بھی کوئی کمی نہیں آسکی۔نئے نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی نے وارننگ دی ہے کہ دکاندار اور آٹا فروش سرکاری قیمت کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

Comments are closed.