کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی۔

میلاد النبیؐ کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو دن پابندی ہو گی،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور لنک روڈ پر جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا، شہریوں کی حفاظت کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور دیگر ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈمپرز اور دیگر ہیوی ٹریفک کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

واضح رہے کہ شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو جشن میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ان تقریبات میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوتی ہے،12 ربیع الاوّل 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

Shares: