کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والا ملزم لاپتہ ،عدالت نے کیا جواب طلب
کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والا ملزم لاپتہ ،عدالت نے کیا جواب طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والا ملزم ندیم پٹیل عرف برگر بھی لاپتہ ہوگیا
عدالت نے ایس ایچ او فیروز آباد، سی ٹی ڈی حکام، رینجرز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ،عدالت نے درخواست پر 27 فروری تک جواب طلب کرلیا
ندیم پٹیل کے بھائی اقبال پٹیل نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ندیم پٹیل عرف ندیم برگر گزشتہ 5 روز سے لاپتہ ہے اب تک گھر نہیں آیا،میرے بھائی کو سی ٹی ڈی نے پہلے بھی اغواء کیا تھا، اور نام ائیر پورٹ حملہ کیس میں ڈال دیا، ائیر پورٹ حملہ کیس میں بھائی بری ہوا جس کے بعد اسے دوبارہ اغواء کرلیا گیا،