کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، علاقے میں دھویں کے بادل بھی نظر آرہے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں، کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل پر گارڈ روم کے باہر آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ایس ایس پی ملیر کی جانب سے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

Shares: