کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام شیڈول سے ایک ماہ قبل مکمل کر لیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت جاری اپ گریڈیشن منصوبے میں ایک اہم مرحلہ ہے، جو معمول کے فلائٹ آپریشن کو متاثر کیے بغیر مکمل کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے رن وے پر جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم، امپورٹڈ لائٹس، کیبلز اور گائیڈنس کے نشانات بھی نصب کر دیے گئے ہیں، تاکہ ایوی ایشن معیار کے مطابق جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

رن وے پر اب سینٹر لائن پینٹنگ اور ٹیکسی وے کے نشانات جیسے کام حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جو جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔یہ منصوبہ کراچی ایئرپورٹ کی استعداد بڑھانے اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یوم شہدائے پولیس، سندھ اسمبلی کا پولیس کو خراج عقیدت

پنجاب میں گاڑی کا نمبر اب مالک کے نام پر جاری ہوگا

ایبٹ آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

Shares: