کراچی کے نوجوان سے شادی کے لئے آئی امریکی خاتون چھیپا حکام کے پاس ہیں، جہاں اونیجا اینڈریو کی زنگر برگر سے تواضع کی گئی

امریکی خاتون شادی کے لئے پاکستانی نوجوان سے ملنے آئی تاہم نوجوان فرار ہو گیا، گھر کو تالے لگ گئے، جس کے بعد سے امریکی خاتون کراچی میں خوار ہو رہی ہے۔ خاتون کی شناخت اونیجا اینڈریو کے طور پر کی گئی ہے، جو شادی کی نیت سے کراچی پہنچیں ،اب وہ چھیپا حکام کے پاس ہیں

امریکی خاتون کو ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس والوں نے جگہ نہ دی جس پر خاتون نے کئی راتیں سڑک پر گزاریں، حکام نے خاتون کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی تاہم ناکام ہوئے، جس کے بعد خاتون کو چھیپا مرکز لے جایا گیا ، اس دوران چھیپا حکام کی جانب سے خاتون کی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے کھانے کا آرڈر دیں گی، خاتون نے برگر کا آرڈر دیا جس پر چھیپا حکام نے امریکی خاتون کو میکڈونلڈ کا زنگر برگر کھلایا جس کی تصویر سامنے آ چکی ہے،امریکی خاتون نے اس تواضع کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر رمضان چھیپا خاتون کے ہمراہ تھے ان کا کہنا تھا کہ خاتون ہماری مہمان ہیں،

چھیپا حکام نے اونیجا اینڈریو کی حفاظت اور رہائش کا بھرپور انتظام کیا ہے،سماجی کارکن رمضان چھیپا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں جس لڑکے سے شادی کرنے یہ امریکی خاتون آئی ہیں اس کو مخاطب کر کے رمضان چھیپا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان لڑکے سے کہوں گا کہ وہ آئے اور مسئلہ حل کرے۔

کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون بارے بیٹے کا انکشاف

پاکستانی لڑکے سے شادی کیلیے کراچی آئی امریکی خاتون کی واپسی کے لئے شرط

محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

امریکی خاتون کو کراچی کے شہری نے شادی کی مشروط پیشکش کر دی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ

Shares: