کراچی؛سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے8سالہ بچہ جاں بحق

0
50

کراچی: بوٹ بیسن بلاول چورنگی کے قریب پیزا شاپ کے سیکیورٹی گارڈ نے 8 سالہ بچے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور لاش رومال میں لپیٹ کر کچرا کنڈی میں پھنک دی۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 8 سالہ محمد عمر ولد محمد خادم کے نام سے کی گئی۔

جیکسن پولیس کے مطابق مقتول شاہ جی چوک شیریں جناح کالونی کلفٹن حاجی رستم بلڈنگ کے قریب کا رہائشی تھا، مقتول کی لاش جیکسن تھانے کی حدود ضیا الدین اسپتال کے عقب میں کچرا کنڈی سے ملی ہے، تاہم فائرنگ کا واقعہ جیکسن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد عمر دعا ہوٹل کے قریب پیزا شاپ کے سامنے بھیک مانگ رہا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ نے اسے وہاں بھیک مانگنے سے منع کیا، بات نہ ماننے پر سیکیورٹی گارڈ نے بچے پر دو گولیاں فائر کیں جب وہ شدید زخمی ہوگیا تو اسے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر لے کر جا رہا تھا کہ ضیا الدین اسپتال کے قریب بچہ دم توڑ گیا جس پر سیکیورٹی گارڈ بچے کی لاش کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہوگیا، پوسٹ مارٹم، 174 کی کارروائی اور قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن پولیس کرے گی۔

Leave a reply