سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا
سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شاہ، مختار شیخ، کمال حکیم دایو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ، اسد ضامن، شہباز طاہر اور دیگر شریک تھے اجلاس میں ایس ایم ٹی اے بورڈ کے آٹھویں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی منظوری دی گئی ،شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر لازمی طور پر فوکس کرنا چاہئے، عوام کے ٹرانسپورٹ اور سفر سے متعلقہ مسائل کو ترجیح دی جائے،کراچی کی عوام کو مزید بسوں کی ضرورت ہے، حکومت اقدامات کرتی رہے گی، چاہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے،
دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تانے بانے اگر ملکی وزیر اعظم سے ملتے جلتے ہوں تو پھر کیا بچا؟ یہ ایک الارمنگ صورتحال ہے, یہ تعلق خطرناک ہے، اسرائیل کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے کیا تعلق، ہم نے مفروضوں پر بات نہیں کی تھی، ہمارے لئے یہ تشویشناک بات ہے اور یہ رابطہ خطرناک ہے، اسرائیل کا ان کے ساتھ کیا واسطہ جو ان کے لئے پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے،پاکستان میں رہنے والی اقلیتیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہےتحریک انصاف کے سربراہ کے حوالے سے صورتحال سنگین ہے،قانون میں اس حوالے سے سزائیں موجود ہیں،عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں سزا سے نہیں بچ سکتے