کراچی میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس پر پولیس اور غیر سرکاری تنظیموں کی مشترکہ رپورٹ نے تشویشناک اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کراچی سے 597 بچے لاپتا ہوئے، جن میں سے 579 بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا، تاہم 18 سے زائد بچے تاحال لاپتا ہیں، جس پر والدین شدید ذہنی اذیت اور اضطراب کا شکار ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گمشدہ بچوں میں نومولود سے لے کر 6 سال کی عمر تک کے بچے شامل ہیں۔ صرف جون کے مہینے میں 126 بچوں کے لاپتا ہونے کی رپورٹس درج کی گئیں، جو کہ رواں سال کا بلند ترین ماہ رہا۔

ضلع وار تفصیلات کے مطابق، ضلع ایسٹ سے سب سے زیادہ 130 بچوں کے لاپتا ہونے کے واقعات سامنے آئے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل سے 74، کورنگی سے 52، ویسٹ سے 90، کیماڑی سے 68، سٹی سے 39، ساوتھ سے 32 اور ملیر سے 112 بچوں کی گمشدگی کی رپورٹس درج ہوئیں۔پولیس کے مطابق بچوں کے لاپتہ ہونے کے زیادہ تر واقعات گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، محمود آباد، نمائش، گڈاپ، ماڑی پور، کورنگی، لانڈھی، قائدآباد اور گلستان جوہر کے علاقوں میں پیش آئے ہیں۔

رواں سال جنوری میں 108، فروری میں 85، مارچ میں 80، اپریل میں 103 اور مئی میں 95 بچوں کی گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس چیف نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، تاہم والدین اور شہری حلقوں میں شدید تشویش برقرار ہے۔

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد

بہاولپور:چشتیاں روڈ پر بس اور کار میں خوفناک تصادم، 3 جاں بحق، 2 بچوں سمیت 5 زخمی

جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ

Shares: