کراچی بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

0
27

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اتحاد ٹائون خیبر چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے 28 سالہ فیاض کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مختلف پہلوئوں سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کی جانب سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply