شہر قائد میں وقفے وقفے سے جاری کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 23 ملی میٹر بارش گلشن معمار میں ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 20.5 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔ساحلی علاقوں میں طغیانی کے بعد سمندری پانی ہٹس اور رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے بعد صدر، ایم جناح روڈ، کیماڑی، کورنگی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا، مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔بارش کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللہ خان اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور عملے کو فوری نکاسی آب کی ہدایت دی۔

میئر کا کہنا تھا کہ گزری کے سیوریج مسائل فوری حل کیے جائیں، تاہم شہریوں نے شکایت کی کہ میئر صرف پوش علاقوں پر توجہ دے رہے ہیں، باقی علاقوں کی حالت ویسی ہی ہے۔شہر میں انتظامیہ کی جانب سے تاحال مکمل نکاسی ممکن نہ ہو سکی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 81 شہید، 422 زخمی

امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

مودی سرکار کا تعلیمی تعصب: اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

علی امین گنڈاپور کے حلقے کے ہسپتالوں میں52 کروڑ کی مالی بدعنوانی بے نقاب

Shares: