وومن پولیس اسٹیشن سے بھاگنے والی ملزمہ گرفتار

0
37
ملزمہ

نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کی کارروائی، لیاقت آباد وومن پولیس اسٹیشن سے مفرور ملزمہ گرفتار کر لی گئی،

18 مئی کو وومن تھانہ سے ایک چوری کی الزام میں گرفتار ملزمہ فرار ہوگئی تھی ، ترجمان پولیس کے مطابق افسران بالا کے احکامات پر انکوائری کے بعد ایس ایچ او وومن ارم امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ 2 لیڈی کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل سنتری کے خلاف غفلت لاپرواہی کا مقدمہ نمبر 16/2023 دفعہ 223/225 ت پ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا تھا ،مقدمہ الزام نمبر 258/2023 دفعہ 380/454 ت پ میں گرفتار ملزمہ بڑی چالاکی سے پولیس کسٹدی سے فرار ہوئی تھی امروز ایس ایچ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ مسکان دختر عبدالجبار کو گرفتار کر لیا ،ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا کر ملزمہ کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے

عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،

دوسری جانب شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیںَشہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 23 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 04 ڈاکوؤں کو هلاک جبكہ 30 زخمی ڈاکوؤں سمیت 41 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 36 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1331 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 58 کلو 337 گرام چرس، 01 کلو 834 گرام ہیروئین، 75 شراب کی بوتلیں اور آئس/کرسٹال برآمد کی گئی۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 149 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 54 موٹرسائیکلیں اور 07 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئیں۔

Leave a reply