کراچی:رواں سال کی بڑی ڈکیتی، ملزمان بلڈر سے گاڑی سمیت تقریباً 6 کروڑ لے اڑے

کراچی: بہادر آباد میں مسلح ملزمان بلڈر سے لگ بھگ 6 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راحیل عبدالغفار نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور کنسٹرکشن کے کام سے منسلک ہیں۔مدعی کے مطابق گزشتہ رات وہ بہادر آباد میں اپنے دفتر سے رقم لے کر کار میں نکلے تھے کہ ناہید سپر اسٹور کے قریب دوسری کار میں سوار ملزمان نے انہیں روکا، ان کے ساتھ دو موٹر سائیکل پر بھی ملزمان تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بلڈر کو گاڑی سے اتار کر موبائل فون چھین لیا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔
راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کی ڈگی میں چار کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.