میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں واقع سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صرف وہ چند مقامات جہاں پارکنگ چاردیواری کے اندر واقع ہے، وہاں پارکنگ فیس بدستور وصول کی جائے گی۔میئر کراچی نے رواں سال فروری میں شہریوں کو پارکنگ فیس سے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر اب باضابطہ عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ماضی میں کے ایم سی کو پارکنگ فیس کی مد میں سالانہ 4 سے 5 کروڑ روپے حاصل ہوتے تھے، تاہم اب بلدیہ عظمیٰ مالی طور پر خودکفیل ہو چکی ہے اور اس آمدنی کی ضرورت باقی نہیں رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کے ایم سی کی حدود میں واقع 106 مرکزی سڑکوں پر 46 پارکنگ سائٹس ایسی ہیں جہاں اب شہری مفت میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

صدر مملکت کی فنانس بل 26-2025 کی منظوری ، آج رات سے اطلاق ہوگا

Shares: