میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے اعلی سطحی اجلاس

karachi

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق محکمہ ریکریشن کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی آبڑو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق احمد یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن عمران راجپوت سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی.

باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق افسران سے تفصیلی گفتگو کی اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے، بچوں کے لیے آڈیو ویڈیو لائبریری قائم کی جائے، پیٹ شو منعقد کئے جائیں اور چڑیا گھر کے چاروں داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، تاکہ چڑیا گھر آنے والے شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں بدھ کا روز خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے اور کراچی میں یہ واحد تفریحی جگہ ہے جہاں ایک پورا دن صرف خواتین کے لیے ہے وہ آزادی کے ساتھ پورا دن کراچی چڑیا گھر میں آ کر تفریحی سہولیات سے مستفید ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طالبات کو دعوت دی جائے کہ وہ خواتین کے لیے مختص دن میں کراچی چڑیاگھر آئیں اور جانوروں اور پرندوں کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی افزائش نسل بڑھانے کے انتظامات بھی کئے جائیں جبکہ میگا پروجیکٹس کے تحت جو ترقیاتی کام باقی ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر ہمارا تاریخی اثاثہ ہے اس کی حفاظت کرنا اور اسے بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کراچی چڑیا گھر میں زیپ لائن اور دیگر مزید تفریحی سہولتیں مہیا کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے اور ان ٹھیکیداروں کوپابند کیا جائے کہ جن کے پاس کینٹین اور شاپس کے ٹھیکے ہیں وہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری کھانے پینے کی اشیا فراہم کریں، میئر کراچی نے جانوروں کو دی جانے والی خوارک کے حوالے سے بھی افسران سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیاگھر میں 900 کے قریب جانورں اور پرندوں کو صحت مند اور تازہ خوراک مہیا کریں ، انہوں نے کہا کہ وہ اسی ہفتے لانڈھی،کورنگی زو کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کی سہولیات کا جائزہ لیں گے، میئر کراچی نے سفاری پارک سے متعلق بھی تفصیلات معلوم کیں اور سفاری پارک کو بہتر کرنے کی ہدایت جاری کیں، انہو ں نے کہا کہ سفاری پارک میں موجود جانوروں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے، سفاری پارک میں جو ٹھیکیدار سہولیات فراہم نہیں کررہے انہیں فوری طور پر بلیک لسٹ کردیا جائے، میئر کراچی کو بتایا گیا کہ ڈائنو سفاری کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے اب اسے کے ایم سی خود چلا رہی ہے، اسی طرح جمبو جمپنگ، کینٹین، ہارس رائڈنگ اور پارکنگ کے کنٹریکٹس بھی ختم ہوگئے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے اس لئے افسران سفاری پارک کو ایک معیاری اور سہولتوں سے آراستہ پارک بنانے کی تجاویز دیں، انہوں افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کے لیے تفریحی سہولیات بنیادی سہولیات کی طرح ہیں، کراچی کا شمار زیادہ آبادی والے شہروں میں ہوتا ہے اس لئے یہاں زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولتیں مہیا کرنا ضروری ہے۔

کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

Comments are closed.