پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران کیمرون کے شہری سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق کارروائی انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال میں اسسٹنٹ کلیکٹر شرجیل وسّان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ کیمرون کا شہری ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے روانہ ہو رہا تھا، جسے شفٹ انچارج پریوینٹیو آفیسر ثاقب نے مشکوک حرکات پر روکا۔تلاشی کے دوران مسافر کے جوتوں اور سامان سے بڑی مقدار میں ڈالر برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام نے فوری طور پر کرنسی ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے اس کارروائی کو غیر قانونی طور پر کرنسی کی منتقلی کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
بنوں میں پولیس سے جھڑپ، ڈرون اور راکٹ لانچر استعمال
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار
پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ
خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ