کراچی: سولجر بازار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی :شہر قائد کے علاقے سولجر بازار سے لاپتا خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔مرنے والی خاتون کے شوہرکے مطابق ستارہ 9 ستمبرکو لاپتا ہوئی تھی اور اسی دن ہلاک مرد رضوان بھی اپنے گھرسے غائب ہوا تھا۔
تلاش کے دوران دونوں گزشتہ روز بیہوشی کی حالت میں کلفٹن میں ایک مال کے پاس سے ملے تھے جس پر دونوں کے اہلخانہ انہیں اسپتال کے بجائے اپنے اپنے گھر لے گئے۔
ذرائع کے مطابق رضوان نے مرنے سے قبل بتایا ہے کہ انہوں نے کیڑے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے لیکن غیرت کے نام پرقتل کے پہلو پر بھی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری طرف گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کی طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات نا کام بنادی۔یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ بسمہ اپنی والدہ کے ہمراہ بینک جا رہی تھی کہ دو مسلح ملزمان نے گلشن کالونی کے قریب ان سے پرس چھیننے کی کوشش کی لیکن طالبہ نے ڈرنے کی بجائے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔
طالبہ اور ڈاکوئوں کے مابین مزاحمت دیکھ کر شہری بھی مدد کو آگئے اور دونوں ڈاکوئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پکڑے جانے کے بعد دونوں ڈاکو ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتے رہے، تھانہ کینٹ پولیس نے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا