کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اداروں نے سہولت کار کو گرفتار کر لیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تفتیشی حکام نے ملیر کے علاقے میں چھاپا مار کر دہشتگرد کا قریبی رشتے دار گرفتار کر لیا .زرائع کے مطابق زیر حراست ملزم مبینہ خودکش بم بار شاہ فہد کا مبینہ سہولت کار ہے، مبینہ حملہ آور دہشتگرد شاہ فہد حملے سے قبل ملزم کے گھر میں قیام کیا، تفتیش کے دوران دہشتگرد کے بیک اپ پر موجود ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا. زرائع کے مطابق بیک اپ پر موجود گاڑی سے بنائی گئی ویڈیو تفتیشی اداروں کو مل گئی ، ویڈیو میں حملہ آور کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے، حملے میں استعمال گاڑی کی ویڈیو حملے سے قبل بنائی گئی، زرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مبینہ ساتھی نے صدر میں قائم ہوٹل میں خودکش حملہ آور سے ہوٹل میں ملاقات کی تھی .

واضح رہے کہ ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، قتل،اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی، دھماکے سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی، دھماکے میں چائنیز باشندوں اور ان کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملک دشمن قوتوں نے کالعدم تنظیم کی دھماکے میں معاونت کی، 11 بجے کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنائی دی گئی، نفری کے ہمراہ جب دھماکے مقام پر پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی، واقع میں 2 غیر ملکی ہلاک اور 10 شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر بروز اتوار کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں چینی انجینئرز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ایئرپورٹ دھماکے کا مقدمہ کئی دن بعدسی ٹی ڈی میں درج

دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

Comments are closed.