کراچی میں جمعے اور ہفتے کو دھند چھانے کا امکان

شہر قائد میں گرم و خشک ہواؤں کے سبب جمعے اور ہفتے کو کراچی کی فضاؤں پر دھند چھا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے اور ہفتے کو شہر پر بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں دوبارہ اثرانداز ہوسکتی ہیں، صحرائی ہوائیں چلنے کے سبب صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کا امکان ہے۔دھند چھانے کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کراچی کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے اِن کی قوتِ مدافعت میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں ایسی صورتحال پیدا ہونے کی ایک وجہ ملاوٹ شدہ پٹرول کا استعمال بھی ہے جس سے بننے والا دھواں ماحول کو مزید خراب کر رہا ہے،اِسی لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا تدارک ناگزیر ہے۔ دنیا کے کئی شہروں نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا ہے، اُن کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان بھی اِس مسئلے پر قابو پا سکتا ہے، اِس لیے ضروری ہے کہ ضلعی اور صوبائی حکومتیں وفاق کے تعاون سے فضائی آلودگی کے چیلنج سے نبرد آزما کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں کو ماحول دوست بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کریں اور اجتماعی کوشش کے ذریعے اِس مسئلے کو حل کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے جو 26 آئینی ترمیم کے مطابق اب ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔

حیدرآباد کے نجی اسپتال کا کارنامہ، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دیوالی کے موقع پر سوامی نارائن مندر کا دورہ

Comments are closed.